ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی راجیہ سبھا کیلئے نامزد

سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی راجیہ سبھا کیلئے نامزد

Tue, 17 Mar 2020 10:08:02    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) صدر ہند رام ناتھ کووند کے ذریعہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 12معروف شخصیات میں سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی بھی شامل ہیں جنہیں راجیہ سبھا کیلئے نامز د کیا گیاہے-یہ ان کی صلاحیت کاانعام ہے یا پھردستاویزات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی اکثریت کے عقیدہ کا خیال رکھتے ہوئے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کے فیصلہ کا صلہ -اس سے قبل بھی سابق ججوں کو راجیہ سبھا کیلئے منتخب کیا گیا ہے لیکن رنجن گوگوئی کو نامزد کرنے کیلئے کیا یہ صحیح وقت تھا؟-

رنجن گوگوئی 17 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے- شمال مشرق سے اعلیٰ عدلیہ کے عہدے تک پہنچنے والے وہ واحد شخص ہیں - ریٹائرمنٹ سے قبل ان کی سربراہی میں بنچ نے ایودھیا کے متنازعہ مقام پر ایک تاریخی اور مسلمانوں کیلئے ایک سیاہ فیصلہ سنایا-گوگوئی اپنے ساڑھے 13 ماہ کے دور اقتدار میں بہت سے تنازعات میں ر ہے - انہیں ایک لڑکی سے جنسی ہراسانی جیسے سنگین الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا - اس کے علاوہ، وہ ان 4 ججوں میں بھی شامل تھے جنھوں نے روسٹر تنازعہ کے حوالے سے تاریخی پریس کانفرنس کی تھی-


Share: